گانا بجلی آئے یا نہ آئے ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

بدھ 8 مئی 2013 14:11

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مئی 2013ء) پاکستانی نوجوان پر بننے والی ہالی ووڈ فلم۔ دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ۔کا گانا۔بجلی آئے یا نہ آئے ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔ گرمیوں کے موسم میں ہونے والی شادیوں میں ہوتا ہے ا یک ہی مسئلہ۔ تقریب کے عین عروج پرگم ہوجاتی ہے بجلی۔ ایسے میں فلم دی رلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ کا گانا بجلی آئے یا نہ آئے۔

۔ڈھول بجے گا۔ ہوگیا مشھور۔ یہ گانا پاکستانی گلوکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے خود گایا ہے۔اپنے مخصوص اسٹائل سے ہٹ کر گایا جانے والے گانے میں میشا شفیع روایتی پاکستانی لباس میں گجرے پہنے گارہی ہیں بھری تقریب میں یہ فلم پاکستانی مصنف محسن حامد کے بیسٹ سیلر ناول پر بنائی گئی ہے جس کی ڈائریکشن۔بالی ووڈ ڈائریکٹر میرا نائر نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی امریکا میں رہنے والے پاکستانی نڑاد نوجوان چنگیز کی کہانی ہے۔

ت علیم پانے کے بعد یہ نوجوان وہیں اپنا کیریئر شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔ چنگیز پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے معاشرتی فرق پر ذہنی انتشار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔فلم میں بالی وڈ اداکار شبانہ اعظمی اور اوم پوری نے چنگیز کے والدین کا کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ ہالی وڈ کے مشہور اداکار کیٹ ہڈسن اور کیفئر سدرلینڈ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔۔فلم میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔
وقت اشاعت : 08/05/2013 - 14:11:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :