شوبز انڈسٹری کی اداکارائوں نادیہ خان اور امبرخان نے بجلی کا بل کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2023 13:59

شوبز انڈسٹری کی اداکارائوں نادیہ خان اور امبرخان نے بجلی کا بل کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2023ء) شوبز انڈسٹری کی اداکارائوں نادیہ خان اور امبرخان نے بجلی کا بل کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔انہوں نے ایک خصوصی انٹرویومیں بتایاکہ سولر پینل والے نے مجھے بتایا کہ آپ پہلے اپنے اپلائنسز تبدیل کریں پھر سولر لگوائیں اور اے سی کس نے کہا کہ کھڑکی کے اوپر لگائیں، اے سی بیٹ کے اوپر لگانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹن کا اے سی آپ کی بجلی لازمی بچاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اداکارہ امبر خان نے کہا کہ انورٹر اے سی بھی بجلی بچاتے ہیں اگر آپ عام اے سی استعمال کررہے ہیں تو اسے تبدیل کرکے انورٹر اے سی لگوائیں اور اس کو ٹھیک بھی کمپنی کے لوگوں سے کروائیں ورنہ عام اے سی والے اسے مزید خراب کرکے چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فریج اور ڈیپ فریزر کا تھرمو اسٹریٹ 6 کی بجائے چار پر رکھیں کیونکہ 6 پر کمپریسر مسلسل چلتا رہتا ہے اور بجلی خرچ ہوتی رہتی ہے۔امبر خان نے یہ بھی کہا کہ اے سی اگر چلانا بھی ہے تو 26 ٹمپریچر پر چلائیں۔اداکارائو نے کہا کہ ان طریقوں پر عمل کرکے بجلی کے بل میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

وقت اشاعت : 14/10/2023 - 13:59:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :