فلم ’’ چل میرے پُت ‘‘ پارٹ ٹو اگلے ماہ سینمائوں کی زینت بنے گی

قو ی امید ہے کہ پارٹ ٹو بھی عوام کی پذیرائی ملے گی ‘ کامیڈین افتخار ٹھاکر

پیر 3 فروری 2020 12:34

فلم ’’ چل میرے پُت ‘‘ پارٹ ٹو اگلے ماہ سینمائوں کی زینت بنے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر کی نئی فلم ’’ چل میرے پُت ‘‘ پارٹ ٹو اگلے ماہ سینمائوں کی زینت بنے گی ، فلم میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے کردار نبھائے ہیں ۔

(جاری ہے)

افتخار ٹھاکر نے لندن سے وطن واپسی پر بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اور دیگر کام مکمل ہو چکا ہے اوراب ڈبنگ کا مرحلہ شروع ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی نمائش کے لئے 6یا13مارچ کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے جس کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ ’’ چل میرے پُت‘‘ پارٹ ون کی طرح پارٹ ٹو بھی عوام کی بے حد پذیرائی حاصل کرے گی ۔

وقت اشاعت : 03/02/2020 - 12:34:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :