کشمیر جنت نظیراس کو کسی کی نظر لگ گئی ہے،مہوش حیات

یوم کشمیر چھٹی کا دن نہیں اظہار یکجہتی کا دن ہے ہمیں یہ فرض نبھانا ہوگا۔ماہر ہ خان یوم کشمیر کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کے لیئے خصوصی دعائیں کرنے کا دن ہے۔ثناء فخر

منگل 4 فروری 2020 14:26

کشمیر جنت نظیراس کو کسی کی نظر لگ گئی ہے،مہوش حیات
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2020ء) یوم یکجہتی کشمیر پر شوبز فنکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ہم سب کی شہ رگ ہے جسے بھارت بدمعاشی سے دبائے ہوئے ہے۔صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے کہاکہ کشمیر جنت نظیر ہے جس کی خوبصورتی اور آزادی کو کسی کی بری نظر لگ گئی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہاکہ یوم کشمیر چھٹی کا دن نہیں ہے بلکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ہمیں اس دن کو ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے اپنا فرض نبھانا ہوگا۔

اداکارہ ثناء فخر نے کہاکہ یوم کشمیر کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کے لیئے خصوصی دعائیں کرنے کا دن ہے۔اداکارہ رادا عاصم نے کہاکہ پوری دنیا کے رہنمائوں خصوصاً اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ انسانیت کو بچانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار اداکرے تاکہ کشمیریوں کی رہائی اور آزادی ممکن ہو۔

(جاری ہے)

اداکار و ہدائتکار نسیم وکی نے کہاکہ اہم وطن سیاسی و سماجی وابستگی سے بالا تر ہوکر پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائیں۔

اداکارہ دیاجٹ نے کہا اقوام متحدہ کو بھی مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیئے آگے بڑھنا چاہیئے اور ایک اچھے ثالث کا کردار نبھانا چاہیئے۔اداکار افتخار ٹھاکر نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیر پر متحد اور یکجان ہے بھارت دراندازی بند ہونی چاہیئے۔اداکارہ فیروزہ علی نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر پر پورا ملک بحیثیت متحد قوم ثابت کردے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

گلوکار ابرارلحق نے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کے لیئے جد وجہد کررہے ہیں ہم ان کی جدوجہد میں برابرکے شریک ہیں،بھنگڑا سٹار شاہد سونو نے کہاکہ ہمیں کشمیریوں کے لیئے اٹھنا ہوگا اور عالمی برادری کو بتانا ہوگا کہ کشمیری حق پر ہیں انہیں ان کا حق ملنا چاہیئے۔ادکارہ تابندہ علی نے کہاکہ تمام فنکار برادری کو کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنی ہوگی یہ ان کا حق ہے۔

اداکارہ مناہل خان نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر پر پورا ملک بحیثیت متحد قوم ثابت کردے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔گلوکار عارف لوہار نے کہاکہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر جب کوئی قوم آزادی کیلئے یکجا ہوکر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔

اداکار سخاوت نازنے کہاکہ بھارت اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے کشیدگی بڑھانے جیسے بیانات کے ذریعے متنازعہ شہریت بل سے بین االاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔گلوکارہ گلاب نے کہاکہ دفاع وطن کیلیے پوری قوم کے ساتھ ساتھ تمام فنکار برادری بھی اپنی بہادر مسلح افواج کی پشت پر ہے اگر بھارت نے کسی قسم کا مس ایڈونچر کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور کرارا جواب ملے گا۔
وقت اشاعت : 04/02/2020 - 14:26:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :