حنا جاوید کی ثناء جاوید کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

پیر 10 فروری 2020 12:57

حنا جاوید کی ثناء جاوید کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) اداکارہ حنا جاوید نے اپنی بہن ثناء جاوید کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

دبئی میں منعقد پیسا ایوراڈ2020 کی تقریب میں اداکارہ ثناء جاوید کو ڈرامہ رسوائی میں ’’بہترین اداکارہ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر ان کی بہن اداکارہ حنا جاوید نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان پر فخر ہے کہ انہوں نے ڈرامہ رسوائی میں اپنے کردار کو بخوبی نبھایا ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان کی مزیدکامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔

وقت اشاعت : 10/02/2020 - 12:57:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :