مہک نور نے ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھردیا،دوران پرفارمنس زخمی ہو گئیں

منگل 11 فروری 2020 21:55

مہک نور نے ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھردیا،دوران پرفارمنس زخمی ہو گئیں
مانگا منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2020ء) اداکارہ مہک نور نے ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھردیا ،دوران پرفارمنس زخمی ہو گئیں،تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور کی گوجرانولہ میں جاری ڈرامہ’’ عشق بے پرواہ‘‘ میں دلوں کو چھو لینے والی پرفارمنس پر شائقین ڈرامہ نے سیٹوں پر کھڑے ہو کر داد دی۔ اداکارہ مہک نور جو عرصہ 2 سال کے بعد گوجرانولہ میں کسی ڈرامہ میں کام کر رہی ہیں اداکارہ نے اس ڈرامے میں اس قدر شاندار پرفارمنس دی کہ شائقین ڈرامہ نے سیٹوں پر کھڑے ہو کر داد دی۔

(جاری ہے)

مہک نور نے ڈرامہ’’ عشق بے پرواہ‘‘ میں گانا ’’میں عشق کمایا لوکو ‘‘پر ایک یادگار پرفارمنس پیش کی جس کے دوران اداکارہ مہک نور کے ہاتھوں میں موجود چوڑیاں ٹوٹ گئیں اور وہ زخمی ہو گئیں گانے کی پرفارمنس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی اس شاندار پرفارمنس بارے مہک نور کا کہنا تھا کہ پرفارمنس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیئے جان لڑا دیتی ہوں تاکہ پرستاروں کو مدتوں یاد رہے کہ میں نے اچھا پرفارم کیا تھا شائقین ڈرامہ نے اس بہترین پرفارمنس پر اداکارہ کو اسٹیج کی ملکہ کا خطاب دے دیا۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 21:55:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :