محسن علی کا نیا ویڈیو’’لہنگا‘‘ مکمل،جلد ریلیزہوگا

یہ ایک لو میش اپ سونگ ہے جو پرستاروں کو بہت پسند آئیگا،گلوکار

ہفتہ 22 فروری 2020 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار محسن علی کا نیا ویڈیو’’لہنگا‘‘ مکمل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز ڈی ایچ اے میں کیفے ہیوا اور یاسر بروسٹ پر مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن اعظم صادق دے رہے ہیں جبکہ اس کی کمپوزیشن محسن علی کی اپنی ہے اس ویڈیومیں محسن علی کے ہمراہ ماڈل ثناء کام کررہی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران گلوکار محسن علی نے بتایاکہ یہ ایک لو میش اپ سونگ ہے جو ان کے پرستاروں کو بہت پسند آئیگا اس ویڈیو کو بہت اچھی لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ ماڈل ثناء و دیگر نے بہترین ماڈلنگ کی ہے۔محسن علی نے مذید کہاکہ اس ویڈیو کوجلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 22/02/2020 - 13:05:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :