کامیڈی سے بھرپور اصلاحی ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی نمائش، شائقین نے ڈرامہ کو بے حد پسند کیا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) کامیڈی سے بھرپور اصلاحی ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ مقامی ہال میں پیش کیا گیا۔ ڈرامہ میں ملک کے نامور سٹیج اور ٹی وی فنکاروں نے شرکت کی۔ ڈرامہ کے آرگنائزر محمد اویس جبکہ پروڈیوسر اور ہدایت کار منور بھٹی تھے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر راولپنڈی سے آئے ہوئے فنکاروں شاہد کوڈو، انجم ملک، فخر پوٹھوہار حمید بابر، شاہد بھولا، ثنا خان، وکی اور ثمرین رانا نے نے ڈرامہ میں اپنے کردار نبھائے۔

ڈرامہ کو دیکھنے کیلئے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈرامہ میں حصہ لینے والے فنکاروں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہری پور میں یہ ان کا پہلا سٹیج شو تھا، مستقبل میں بھی وہ ہری پور میں مزید پروگرام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان ہری پور نے انہیں جو محبت دی اور ڈرامہ کو پسند کیا اسے وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 23:19:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :