فلم ’’وار‘‘ ایک بین الااقوامی طرزکی فلم ثابت ہوگی، حسیب حسن

پیر 24 فروری 2020 13:24

فلم ’’وار‘‘ ایک بین الااقوامی طرزکی فلم ثابت ہوگی، حسیب حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ہدایت کار حسیب حسن نے کہا کہ فلم ’’وار‘‘ ایک بین الااقوامی طرزکی فلم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’وار‘‘ ایک رومانوی تھرلر فلم ہے جو جنگ کے تنازعات پر مبنی ہے جسے پاکستان نیوی کے اشتراک سے بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کا ایک حصہ انڈر واٹر شوٹ کیا جائے گا جس کے لئے خصوصی طور پر بر طانوی نژاد ڈی او پی کو ہائر کیا گیا ہے جبکہ فلم کی تکنیتکی ٹٰٰٰیم کا تعلق بھی باہر سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی عکس بندی پاکستان میں کی جائے گی اور اس کی عکس بندی یکم اپریل سے شروع کی جائے گی ۔ فلم کا سکرپٹ ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ کا باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/02/2020 - 13:24:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :