بہترین اداکاری کی وجہ سینئر اداکار ہیں، احسن خان

جمعہ 28 فروری 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اداکار احسن خان نے کہا کہ ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سینئر اداکار ہیں ۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے سینئر اداکاروں کی پیروی کرتے آئے ہیں اور ان کی سمجھائی ہوئی باتوں پر عمل بھیکیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ وہ خود پر کی گئی تنقیدپر غصے کے بجائے اپنی اصلاح کے قائل ہیں۔ احسن خان فلم ’’رہبرا‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 28/02/2020 - 11:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :