معیاری کردارہی فنکار کو نکھارتا ہے،تابندہ علی

شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے معیاری کام ترجیع ہے

جمعہ 28 فروری 2020 20:30

معیاری کردارہی فنکار کو نکھارتا ہے،تابندہ علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) اس میں شک نہیں معیاری کردارہی فنکار کو نکھارتا ہے اس لئے شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے معیاری کام ترجیع ہے ان خیالات کا اظہار فلم و سٹیج کی معروف اداکارہ تابندہ علی نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کچھ لوگ چند ہزار روپے جیب میں ڈال کر فلم یا سٹیج کے پروڈیوسر بننے نکل پڑتے ایسے لوگوں سے دور رہتی صرف معیاری پروجیکٹ میں ہی کام کرتی ہوں ،تابندہ علی نے مزید کہا کہ آج تک جتنا بھی کام کیا فحاشی و بے حیائی کا سہارا نہیں لیا محنت اور لگن سے صاف ستھرا کام کیا ہے اور جب تک بھی کام کرونگی اپنے کردار پر داغ نہیں لگنے دونگی۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 20:30:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :