شوبز کی چمکتی دنیا خوابوں کی طرح ہوتی ہی: میرا

مشکل کاموں میں سے ایک کام اداکاری کرنا بھی ہے فنکار کی زندگی جیسی بھی ہو وہ اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر لوگوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے،اداکارہ

پیر 2 مارچ 2020 21:54

شوبز کی چمکتی دنیا خوابوں کی طرح ہوتی ہی: میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2020ء) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز کی چمکتی دنیا بالکل خوابوں کی طرح ہوتی ہے جہاں ہر چیز بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔ ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ مشکل کاموں میں سے ایک کام اداکاری کرنا بھی ہے فنکار کی زندگی جیسی بھی ہو وہ اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر لوگوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے۔

(جاری ہے)

میرا نے کہا کہ محنت ‘ لگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے‘شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ میرا نے کہا کہ ہمارے ہاں فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ اسٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیںابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے ۔
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 21:54:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :