اگر کوئی کہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ تو اسکا مطلب ہے کہ ایک خاص عمر میں آپکا جسم آپکے حوالے کردیا جائے؟

وہ عمر چاہے بارہ سال کی عمر ہے یا اٹھارہ سال کی، میں شریعت کی زیادہ بات نہیں کرتا لیکن چودہ سوسال قبل اسکا اختیار ماں باپ کو دیا گیا تھا اوران سے کہا گیا کہ عورت سے انکی مرضی پوچھی جائے، اگرآپ اس مرضی کی بات کرتے ہیں تو میں آپکے ساتھ ہوں: معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کا انٹرویو

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 4 مارچ 2020 21:43

اگر کوئی کہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ تو اسکا مطلب ہے کہ ایک خاص عمر میں آپکا جسم آپکے حوالے کردیا جائے؟
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 4 مارچ 2020) : ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی یہ نعرہ لگاتا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ تو اسکا مطلب یہ ہے کہ جس باپ نے آپکو پالا اسکا آپ پر کوئی حق نہیں ہے، جس بھائی نے آپکی حفاظت کی اسکا آپ پر کوئی حق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا سوشل سیٹ اپ ایسا نہیں ہے، میرے ہاں ادب سکھانے کے معاملے بھائی، باپ اور ماں کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ اگر کوئی کہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ تو اسکا مطلب ہے کہ ایک خاص عمر میں آپکا جسم آپکے حوالے کردیا جائے، وہ عمر چاہے بارہ سال کی عمر ہے یا اٹھارہ سال کی۔ انکا کہنا ہے کہ میں شریعت کی زیادہ بات نہیں کرتا لیکن چودہ سوسال قبل اسکا اختیار ماں باپ کو دیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ عورت سے انکی مرضی پوچھی جائے، اگرآپ اس مرضی کی بات کرتے ہیں تو میں آپکے ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

اس شو میں معروف عالم دین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹرعامر لیاقت بھی موجود تھے۔ انکا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، انکا علاج کروایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ نویس کو معاشرے میں تنہا رکھا جائے، اللہ تعالیٰ نے ہرچیز خوبصورت بنائی ہے اور کسی کو بدصورت کہنے کا آپکو حق نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کے الفاظوں نے تمام مردوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں، میں انکو لکھاری نہیں مانتا، ان کے اندر تکبر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، انھوں نے علامہ اقبال سے متعلق کہا تھا کہ انھیں اپنے شعروں کے لیے اصلاح کی ضرورت پڑتی ہو گی لیکن مجھے نہیں پڑتی۔

عامر لیاقت نے کہا کہ جو شخص مرزا غالب اور ڈاکٹر علامہ اقبال کو نہ مانتا ہوں، اپنی ذات میں مگن ہو اس علاج کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 21:43:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :