شہرت راتوں رات نہیں مل جاتی،محنت درکار ہوتی ہے،لائبہ خان

جمعہ 13 مارچ 2020 22:36

شہرت راتوں رات نہیں مل جاتی،محنت درکار ہوتی ہے،لائبہ خان
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبروماڈل واداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ شہرت اورکامیابی راتوں رات نہیں مل جاتی اس کے لئے بہت زیادہ محنت درکارہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ ان دنوں بہت سی فلموں میں آئٹم سونگزکررہی ہوں،اور بہت سے پروجیکٹس ابھی زیرتکمیل بھی ہیں،لائبہ خان نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں سب اپنے کام سے مخلص ہوکر کام کرنے میں لگے ہیں جبھی تو ہمارے کام کو پاکستان سے باہربھی پسند کیا جارہا ہے، اور دن بہ دن ہماری فلموں کے معیار میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی تبدیلیاں آرہی ہیں اور لوگ کل سے زیادہ آج اپنے کام پر مکمل توجہ دے رہے ہیں،لائبہ خان نے کہا کہ پاکستان سے باہرشائقین فلم کی ڈیمانڈ پر پورا اترنا بھی ضروری ہے ، جس کا خیال ہر شخص رکھ رہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہمارے پروڈکشن ہائوس سے لیکر ہدایتکار اور ہر فرد اپنے کام سے مخلص ہوکر کام کررہا ہے۔

وقت اشاعت : 13/03/2020 - 22:36:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :