فیصل آباد، کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب، حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں مزید 30شادی ہالز سیل

اتوار 15 مارچ 2020 21:06

پ*فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2020ء) ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں مزید 30شادی ہالز سیل کردیئے۔آن لائن کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے گذشتہ روز مختلف اوقات میں بعض علاقوں میں شادی ہالز کو چیک کیا اور پابندی کے باوجود کھلنے رکھنے والے شادی ہالز کو سیل کردیا گیا جن میں کینال روڑ پرکرائون پیلس مارکی، زوم مارکی ہال ون اورٹو،کرسٹل مارکی،بیرون اقبال سٹیڈیم خیام بینکوٹ ہال،لاریب میرج ہال سرگودھا روڑ ملت روڑ پر الحق میرج ہال،القریش میرج ہال،سندر مارکی،ڈجکوٹ میں تاج مارکی،سیراج دین مارکی،شہنائی میرج ہال،چک نمبر 242 ر ب دسوہہ میں لاہور میرج ہال،چک نمبر 243 رب میں گولڈن پام مارکی،نڑوالا بنگلہ میں آر بی میرج ہال،شکیل میرج ہال،سوک سنٹر مارکی،لائلپور میرج ہال،کیون پیلس مارکی گٹ والا،امیں پور بنگلہ میں ظہور میرج ہال،پینسرہ میں علی میرج ہال چک 275 ج ب،پرائم میرج ہال،ارشد میرج ہال،ایپل میرج ہال چک 67 ج ب،ایمان میرج ہال چک 79 ج ب اڈا،رفیع میرج ہال چک 226 رب ستیانہ روڑ،سلطان میرج ہال چک 74 رب جھنگ روڑ،اقبال قلعہ اور دھاندرہ میں رحمان میرج ہال چک 241 رب اور حاجی میرج ہال چک 66 ج ب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے میرج ہالز تین ہفتوں کے لئے بند کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایاجارہا ہے اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کوسیل اور متعلقہ مینجر کو گرفتاربھی کیا جائے گا
وقت اشاعت : 15/03/2020 - 21:06:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :