فنکار برادری کو خود ایک دوسرے کی عزت اور خیال رکھنا ہو گا : میرا

جمعرات 2 اپریل 2020 20:55

فنکار برادری کو خود ایک دوسرے کی عزت اور خیال رکھنا ہو گا : میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہود کیلئے کسی بھی پلیٹ فارم سے کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں، جب تک فنکار برادری خود ایک دوسرے کی عزت نہیں کرے گی اور خیال نہیں رکھے گی تو دوسرا ان کے لئے کیوں ایسا کرے گا ۔

(جاری ہے)

میرا نے کہا کہ جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے تو میں فنکاروں کے لئے کسی بھی طرح کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی بالخصوص مستحق فنکاروںکیلئے دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک شوبز فرنٹ جو فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بنا ہے اس پلیٹ فارم سے عملی طو رپر کوشاں رہوں گی او رعنقریب پاکستان واپس آ کر اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائوںگی ۔

وقت اشاعت : 02/04/2020 - 20:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :