ہالی ووڈ تھری ڈی فلم ”آر آئی پی ڈی“ کا حتمی ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

جمعرات 18 جولائی 2013 13:54

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18جولائی 2013ء) مافوق الفطرت پولیس افسر کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی تھری ڈی سپر نیچرل ایکشن ایڈونچر فلم ”آر آئی پی ڈی“ کا حتمی ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکار رابرٹ شووینٹکی کی یہ فلم کامک بک ریسٹ ان پیس ڈیپارٹمنٹ سے ماخوذ ہے جس میں ریان رینالڈز اور جیف برجز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ نیل مورٹز اور مائیک رچرڈسن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی مرنے والے دو پولیس افسران کے گرد گھومتی ہے جو مرنے کے بعد ریسٹ اِن پیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کرتے ہیں جس کا مقصد زندہ لوگوں کو شیطانی قوتوں/روحوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ 13کروڑ (130ملین) کے بجٹ سے بنائی گئی یہ فلم 19جولائی سے یونیورسل پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 18/07/2013 - 13:54:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :