ماہرہ خان، حدیقہ کیانی اور منشا پاشا فیصل ایدھی کی صحت یابی کے دعا گو

جمعرات 23 اپریل 2020 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) اداکارہ ماہرہ خان، حدیقہ کیانی اور منشا پاشا فیصل ایدھی کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے لئے شوبز کی نامور شخصیات نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کے پیغامات جاری کیے ۔ اس حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان اور منشا پاشا نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ فیصل ایدھی جلد صحت یاب ہو جائیں جبکہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اس موقع پر ان کے ٖصحت کی دعا کرتے ہوئے مداحوں سے ایدھی فائونڈیشن کو عطیہ دینے کی اپیل بھی کی ۔

وقت اشاعت : 23/04/2020 - 15:49:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :