محسن عباس نے فلم’’ونس اپان اے ٹائم ان کراچی‘‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

منگل 28 اپریل 2020 14:58

محسن عباس نے فلم’’ونس اپان اے ٹائم ان کراچی‘‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2020ء) اداکار محسن عباس نے فلم’’ونس اپان اے ٹائم ان کراچی‘‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم میں وہ ناصرنامی شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جو تمام طبقات کی نمائندگی کررہا ہے، یہ کردار گزشتہ فلمیں ’’نامعلوم افراد ‘‘ اور ’’باجی‘‘سے ہٹ کرہے۔انہوں نے بتایا کہ ناصر بہت کمپوذڈ اورسنجیدہ لڑکا ہے جوبقاء کی جنگ لڑتے ہوئے ساتھ ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کو بھی سنبھال رہا ہے۔ فلم میں رومانس، کامیڈی اوربھرپورمیوزک کے ساتھ ساتھ سنجیدہ ایکشن بھی دیکھنے کوملے گا۔

وقت اشاعت : 28/04/2020 - 14:58:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :