کورونا وائرس کی صورت میں قدرت نے ہمیں جھنجھوڑا ہے ‘ راگنی

دنیا پر جو آفت آئی ہے یہ ہمارے اعمالوں کا نتیجہ ہے ‘ گلوکارہ کی گفتگو

پیر 11 مئی 2020 11:19

کورونا وائرس کی صورت میں قدرت نے ہمیں جھنجھوڑا ہے ‘ راگنی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) نامور گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت میں قدرت نے ہمیں جھنجھوڑا ہے اور یہ باور کرایا ہے کہ ہم ابھی بھی اپنی سمت درست کر لیں ۔ ایک انٹر ویو میں راگنی نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم کسی یتیم کا مال نہ کھائیں ، کسی کے ساتھ ظلم اور زیادتی نہ کریں ۔

(جاری ہے)

کورونا وباء کی صورت میں دنیا پر جو آفت آئی ہے یہ ہمارے اعمال کانتیجہ ہے ، ہمیں ایسے حالات میں خدا کی ذات سے رجوع کرنا چاہیے اور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہیے ۔ راگنی نے کہا کہ ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے اور جو کمزور لوگ ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ ان کی زندگی میں بھی آسانیاں آ سکیں ۔

وقت اشاعت : 11/05/2020 - 11:19:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :