نرگس اور دیدار کی بھابھی نیلم نے کریم بلاک میں’’بھابھیز بیوٹی آرٹ اینڈ سکن کئیر ‘‘کے نام سے سیلون کھول لیا

ہفتہ 16 مئی 2020 14:07

نرگس اور دیدار کی بھابھی نیلم نے کریم بلاک میں’’بھابھیز بیوٹی آرٹ اینڈ سکن کئیر ‘‘کے نام سے سیلون کھول لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) فلمسٹار نرگس اور دیدار کی بھابھی نیلم نے کریم بلاک میں’’بھابھیز بیوٹی آرٹ اینڈ سکن کئیر ‘‘ کے نام سے بیوٹی سیلون کھول لیا۔تفصیلات کے مطابق نیلم فلمسٹار نرگس کے بھائی خرم بھٹی کی اہلیہ ہیں اور اس سے قبل وہ نرگس کے بیوٹی سیلون کو چلا رہی تھیں۔ایک ملاقات کے مطابق نیلم نے بتایاکہ ان کا نرگس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں نیلم نے کہاکہ وہ ایک پروفیشنل بیوٹیشن اور ٹرینر ہیں اور انہوں نے اس کی باقاعدہ ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔نیلم کا کہنا تھا کہ کریم بلاک میں بیوٹی سیلون کا قیام ان کا خواب تھا جسے وہ اب پایہ تکمیل کو پہنچا رہی ہیں۔نیلم نے مذید کہاکہ’’بھابھیز بیوٹی آرٹ اینڈ سکن کئیر ‘‘ کو انہوں نے جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا ہے وہاں ماہر بیوٹیشنز کے ساتھ ساتھ جم ٹرینر خواتین کو سلم اورخوبصورت رہنے کی ٹریننگ اور سہولت بھی دینگے انہیں امید ہے کہ’’بھابھیز بیوٹی آرٹ اینڈ سکن کئیر ‘‘ بہت جلد فیشن کی دنیا میں اپنا نام اور مقام بنالے گا۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 14:07:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :