ارطغرل نے ’میرا جسم میری مرضی‘کے نعرے کو دفن کردیا،وینا ملک

منگل 19 مئی 2020 16:48

ارطغرل نے ’میرا جسم میری مرضی‘کے نعرے کو دفن کردیا،وینا ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو اس سے سبق سیکھنے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

شہروینا ملک اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ترک ڈرامہ ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کی مقبولیت نے ’’میرا جسم میری مرضی‘‘کے نعرے کو دفن کردیا اگر پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 19/05/2020 - 16:48:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :