مہک نور کی جانب سے مستحق خاندانوں میں عید الفطر کی مناسبت سے گفٹس تقسیم کئے گئے

ْکمزور طبقات کی مدد سے جو دلی تسکین ملتی ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے‘ اداکارہ کی گفتگو

جمعرات 21 مئی 2020 12:04

مہک نور کی جانب سے مستحق خاندانوں میں عید الفطر کی مناسبت سے گفٹس تقسیم کئے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) نامور اداکارہ مہک نور کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی مستحق خاندانوں میں عید الفطر کی مناسبت سے گفٹس تقسیم کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے مستحق خاندانوں کیلئے عید الفطر کی مناسبت سے مختلف اشیاء پر مبنی عید گفٹ تیار کر کے تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

مہک نور کا کہناہے کہ صرف میں ہی نہیں جو بھی کمزور طبقات کی مدد کرتا ہے اسے جو دلی تسکین ملتی ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صاحب ثروت شخصیات کار خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ،جس کے پاس بھی اس کی ضرورت سے زیادہ آمدن ہو اسے ضرور اس طرح کی سر گرمیاں کرنی چاہئیں جس سے معاشرے میںاچھائی کو فروغ ملتا ہے۔

وقت اشاعت : 21/05/2020 - 12:04:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :