اداکارہ آمنہ ملک کا 23 سالہ کزن کورونا سے انتقال کرگیا

جو ہمارے ساتھ ہوا ہے، کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا اپنے گھروں میں رہیں، احتیاط کریں اور محفوظ رہیں: اداکارہ

ہفتہ 30 مئی 2020 14:36

اداکارہ آمنہ ملک کا 23 سالہ کزن کورونا سے انتقال کرگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک کا 23 سالہ کزن کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیا۔آمنہ ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا کزن کئی دن وینٹی لیٹر پر رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور وہ خالق حقیقی سے جاملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو ہمارے ساتھ ہوا ہے کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا اپنے گھروں میں رہیں، احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔

وقت اشاعت : 30/05/2020 - 14:36:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :