بالی ووڈ فلم” دی لنچ باکس“ کا پہلا ٹریلر ریلیز

پیر 26 اگست 2013 13:39

ممبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26اگست 2013ء ) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان اور نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ”دی لنچ باکس“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ رائٹر و ہدایتکار رتیش باٹرا کی اس فلم میں عرفان خان کیساتھ نمرت کور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ نواز الدین صدیقی بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مئی میں کانز فلمی میلے کے انٹرنیشنل کرٹیکس ویک میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جہاں ویورز چوائس ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

(جاری ہے)

انوراگ کیشپ اور گنیت مونگا سمیت خود عرفان خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ریٹائرمنٹ کے نزدیک موجود ایک ملازمت پیشہ شخص اور ایک ناخوش بیوی کے گرد گھومتی ہے۔سدیپ(عرفان خان)کے پاس غلطی فہمی کی بنیاد پر ایک لنچ باکس پہنچ جاتا ہے جسکے بعد انکی ڈبا سروس چلانے والی ایلا(نمرت)سے بذریعہ ڈبا چٹھیوں کے ذریعے بات چیت شروع ہوجاتی ہے۔

کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن اور یو ٹی وی موشن پکچرز کے رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کے پروڈکشن ہاوٴسزکے تحت یہ فلم دی لنچ باکس20ستمبر کو بھارت سمیت امریکا اور برطانیہ میں ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 26/08/2013 - 13:39:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :