عائزہ خان نے دانش تیمور کی جانب سے پہلی عیدی ملنے بارے بتا دیا

بدھ 10 جون 2020 15:16

عائزہ خان نے دانش تیمور کی جانب سے پہلی عیدی ملنے بارے بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) اداکارہ عائزہ خان نے دانش تیمور کی جانب سے پہلی عیدی ملنے بارے بتا دیا۔ انہوں نے دانش تیومر کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن کیا جس میں ان سے مداح کی جانب سے دانش کی طرف سے پہلی عیدی بارے سوال پر عائزہ نے کہا کہ ان کی طرف سے عیدی کا باکس آیا تھا جس میں سب کچھ تھا وہی ان کی طرف سے ان کے لیے پہلی عیدی تھی، ایک سوال پر دانش نے بتایا کہ ان کے والدین کا گھر ان کے گھر کے قریب ہی ہے تو عید کے دن سب سے پہلے وہ ان کے گھر جاتے ہیں،عائزہ خان نے بتایا کہ وہ عید کے دن صبح جلدی اٹھ کر تیار ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ان دنوں ڈرامہ سیریل’’مہر پوش‘‘ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/06/2020 - 15:16:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :