موسیقی کی ترقی کیلئے اداروں کا ہونا ضروری ہے،فلک اعجاز

موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام پہچانے کا بہترین ذریعہ ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 جون 2020 11:27

موسیقی کی ترقی کیلئے اداروں کا ہونا ضروری ہے،فلک اعجاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2020ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام پہچانے کا بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہارمعروف پنجابی اینڈ سرائیکی گلوکارہ فلک اعجاز نے کیا ، انہوں نے کہا کہ موسیقی کی ترقی اور ترویج کیلئے اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں،ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے،فلک اعجاز نے مزید کہا کہ پاکستانی موسیقی کو دنیا بھر میں مانا جاتا ہے اس لیے ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 17/06/2020 - 11:27:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :