ممتاز بھارتی اداکار قادر خان کے اہلخانہ واپس بھارت چلے گئے ہیں، والد بھی پاکستان آنا چاہتے تھے مگر طبعیت نے اجازت نہیں دی‘والد نے پاکستان میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بہت پیار اور محبتوں بھرا سلام بھیجا ہے‘ قادر خان کے بیٹے عبدالقدوس کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 14 ستمبر 2013 13:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14ستمبر 2013ء) ممتاز بھارتی اداکار قادر خان کے اہلخانہ گزشتہ روز واپس بھارت چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قادر خان کے بیٹے عبدالقدوس اور بہو ثریا نے کراچی میں اپنے قریبی رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کی، اس موقع پر ان کی پاکستان آمد کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قادر خان کے بیٹے عبدالقدوس نے بتایا کہ ان کے والد بھی پاکستان آنا چاہتے تھے مگر طبعیت نے اجازت نہیں دی۔ انھوں نے پاکستان میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بہت پیار اور محبتوں بھرا سلام بھیجا ہے۔

وقت اشاعت : 14/09/2013 - 13:52:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :