عارف لوہار کاکورونا کیخلاف مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دینے والوں کو خراج تحسین

یہ خاص لوگ ہیںجنہیں خدا کی ذات نے انسانیت کی خدمت کیلئے چنا ہے ‘ انٹرویو میں گفتگو

منگل 23 جون 2020 11:45

عارف لوہار کاکورونا کیخلاف مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دینے والوں کو خراج تحسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کورونا وائرس کے خلاف مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دینے والوںکو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ خاص لوگ ہیںجنہیں خدا کی ذات نے انسانیت کی خدمت کیلئے چنا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کا خوف پوری طرح چھایا ہوا ہے طبی عملے ،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان لوگوں کی جانیں محفوظ بنانے کیلئے اپنے فرائض بلا خوف و خطر سر انجام دے رہے ہیں ۔

پوری قوم ایسے تمام افراد کو سلیوٹ پیش کرتی ہے اور ان کے کردار کو قوم کے محسن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔عارف لوہار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء میں کردار ادا کرنے والے بہت خاص ہیں جنہیں خدا کی ذات نے انسانیت کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 23/06/2020 - 11:45:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :