شرافت کی زبان سب کو سمجھ نہیں آتی ‘ اداکارسونو نگم

منگل 23 جون 2020 11:45

شرافت کی زبان سب کو سمجھ نہیں آتی ‘ اداکارسونو نگم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے بالی ووڈ صنعت میں اقربا پروری کے حوالے سیبحث جاری ہے۔ اس حوالے سے گلوکار سونو نگم نے ایک وی لاگ شئیر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شئیر کئے جانے والے اپنے 03 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مبنی وی لاگ بعنوان ’لاتوں کے مافیا باتوں سے نہیں مانتے‘ میں انہوں نے کہا کہ ’لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اور ’شرافت کی زبان سب کو سمجھ نہیں آتی۔اپنے وی لاگ کے آغاز میں انہوں نے معروف میوزک کمپنی ٹی- سیریز کے مالک بھوشن کمار کا نام لے کر ان کو کہا کہ انہوں نے غلط آدمی سے ’پنگا‘ لے لیا ہے اور اب ان کا نام سب کے سامنے لینا ہی پڑے گا۔

وقت اشاعت : 23/06/2020 - 11:45:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :