نامور رائٹر طارق سہلی نجی ٹی وی چینل کیلئے ڈرامہ سیریل لکھنے میں مصروف

بدھ 24 جون 2020 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) نامور رائٹر طارق سہلی نجی ٹی وی چینل کیلئے ڈرامہ سیریل لکھنے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور رائٹر طارق سہلی آج کل ایک نجی ٹی وی چینل کیلئے ٹی وی ڈرامہ سیریل لکھنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ سیریل کی اب تک دس اقساط تحریر کر چکا ہوں ،جیسے ہی اسکرپٹ اور کاسٹ کا چنائو مکمل ہو گا تو اس کا نام بھی فائنل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز لکھے ہیں جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے اور مجھے امید ہے کہ میری یہ کاوش بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

وقت اشاعت : 24/06/2020 - 11:34:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :