گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس کا شکا رہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے

’میں اٴْن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے دٴْعا کی‘ابرارالحق

جمعرات 25 جون 2020 11:26

گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس کا شکا رہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس کا شکا رہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے۔ابرارالحق نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللّہ میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اٴْن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے دٴْعا کی۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’میری دٴْعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سب کو سلامت رکھے آمین۔ابرارالحق کی صحتیابی کے بعد اٴْن کے چاہنے والے اٴْن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ31 مئی کو ابرار الحق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اٴْن کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?گیا ہے جس کے بعد اٴْنہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔اٴْنہوں نے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے لیے اور اس وبا سے لڑنے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
وقت اشاعت : 25/06/2020 - 11:26:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :