گلوکارہ حمیرا ارشداور عون بخاری کا نیا ویڈیو’’تیری یادوں سے‘‘ ریلیز کردیا گیا

شوبز سرگرمیاں کرونا وباء کی وجہ سے محدود ہو کررہ گئی ہیں اس لیئے میں صرف ایسا کام کررہی ہوں جو معیاری ہو اور پرستاروں کو مدتوں یاد رہ سکے۔حمیراارشد

جمعرات 9 جولائی 2020 12:19

گلوکارہ حمیرا ارشداور عون بخاری کا نیا ویڈیو’’تیری یادوں سے‘‘ ریلیز کردیا گیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور عون بخاری کا نیا ویڈیو’’تیری یادوں سے‘‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن ساجی علی کی ہے جبکہ اس کا میوزک مجتبیٰ علی چونی نے ترتیب دیاہے اس کی مکس ماسٹرنگ افضل حسین نے کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس گانے کی پوسٹ پروڈکشن سجیل خان اور عرفان سندھو نے کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران حمیرا ارشد نے کہاکہ ان کا یہ گانا ایک عرصے بعد ریلیز ہورہاہے انہیں یقین ہے کہ ان کے پرستار اس گانے کو میری سوچ سے بڑھ کر پسندکریں گے۔ایک سوال کے جواب میں حمیرا ارشد نے کہاکہ آجکل وہ صرف منتخب کام کو ترجیح دے رہی ہیں کیونکہ شوبز سرگرمیاں کرونا وباء کی وجہ سے محدود ہو کررہ گئی ہیں اس لیئے میں صرف ایسا کام کررہی ہوں جو معیاری ہو اور پرستاروں کو مدتوں یاد رہ سکے۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 12:19:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :