یشما گل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پیر 13 جولائی 2020 15:19

یشما گل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) اداکارہ یًشما گل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر دوستوں اور مداحوں کو لکھا ہے کہ تین روز قبل انہیں کورونا وائرس کی علامات محسوس ہوئیں جس پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کا نتیجہ آنے سے پہلے ہی خود قرنطینہ کرلیا تھاً اور وہ خودکو پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ انہوںنے مزید لکھاکہ وہ پہلے سے اس بارے میں کسی کو آگاہ نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ غلط ہے ہمیں سب کو اِس بیماری کے بارے میں بتانا ہے تاکہ ہم اس عالمی وبا سے لڑسکیں۔

وقت اشاعت : 13/07/2020 - 15:19:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :