اداکارہ ہیما مالنی کا شاہ رخ خان کوبالی ووڈ میں لانے کا انکشاف

پیر 13 مئی 2024 19:28

اداکارہ ہیما مالنی کا شاہ رخ خان کوبالی ووڈ میں لانے کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) بھارتی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے سپرسٹار شاہ رخ خان کو بالی ووڈ فلم نگری میں لانے کا انکشاف کردیا۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹی وی شو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ خان جن کا مقابلہ امیتابھ بچن سے کیا جاتا ہے ان کو بالی ووڈ میں پہلا موقع آپ نے دیا اس سوال پر ہیما مالنی نے بتایا کہ جی میں فلم دل آشنا بنانے میں لگی تھی جس کے لیے میں ہیرو کی تلاش میں تھی شاہ رخ خان کو ڈرامہ سیریل ’’فوجی‘‘ میں دیکھا، ایک بھولا بھالا، پیارا سا خوبصورت نوجوان۔

اداکارہ ہیما مالنی نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامے میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر کہا کہ مجھے فلم کیلئے یہ لڑکا چاہئے اور پھر ان سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد وہ ممبئی آئے۔ ہیما مالنی نے کہا میں نے ان کو نمبر دیا اور کہا کہ اب آپ مجھے کال کریں جس کے بعد وہ ملنے آئے ان کو کہانی سنائی اور وہ انہیں پسند بھی آگئی۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 19:28:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :