گلوکار شہزاد رائے نے ٹوپی کی نئی قسم متعارف کروادی، مداحوں کی تعریف

ہفتہ 25 جولائی 2020 11:33

گلوکار شہزاد رائے نے ٹوپی کی نئی قسم متعارف کروادی، مداحوں کی تعریف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ٹوپی کی نئی قسم متعارف کروادی۔گلوکار آج کل مداحوں سے رابطہ رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور آئے روز اپنی روزمرہ کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے ترچھی ٹوپی پہنے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی لیکن تصویر میں پہنی ہوئی ٹوپی کوئی کاؤ بوائے ہیٹ نہیں بلکہ اخبار سے بنی ٹوپی ہے۔

مداحوں کو گلوکار کا یہ منفرد اور اچھوتا انداز تو بہت بھایا لیکن ساتھ ہی وہ مختلف تبصرے کرتے اور مشورے دیتے بھی نظر آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ پر جناح کیپ بھی زیادہ سجے گی۔‘عزت ریاض نامی صارف نے شہزاد رائے کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا ختم ہوجائے گی لیکن اس شخص کی فٹنس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
وقت اشاعت : 25/07/2020 - 11:33:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :