آنے والی ڈرامہ سیریل ’’نند ‘‘میں پرستارمیرے نئے کردار کو پسند کرینگے‘ منائل خان

ْخواہش ہے کامیابی کی منازل طے کروں اور اس کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کر رکھا ہے‘ انٹر ویو

بدھ 29 جولائی 2020 11:56

آنے والی ڈرامہ سیریل ’’نند ‘‘میں پرستارمیرے نئے کردار کو پسند کرینگے‘ منائل خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) خوبرو اداکارہ منائل خان نے کہا ہے کہ میری آنے والی ڈرامہ سیریل ’’نند ‘‘میں پرستارمیرے کردار کو پسند کریں گے، میری خواہش ہے کہ کامیابی کی منازل طے کروں اور اس کے لئے مربوط لائحہ عمل مرتب کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مناہل خان نے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کردار کے ایسے انمٹ نقوش چھوڑوں جسے لوگ عرصے تک یاد رکھیں ۔

انہوںنے کہا کہ میری خوشی قسمتی سے مجھے کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل ’’نند ‘‘میں ایسا ہی کردار ملاہے جس کا اسکرپٹ دل کو چھو لینے والا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں بہترین کام کرناچاہتی ہوں تاکہ جب بھی کوئی معیاری پراجیکٹ بنے تو میں ہی اس کیلئے ترجیح ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے میں فہد مصطفی میرے ساتھ مرکزی کرداراداکر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/07/2020 - 11:56:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :