گلوکارہ ڈیمی لویٹو نے اداکار میکس ایریش کے ساتھ منگنی کر لی

پیر 10 اگست 2020 14:07

گلوکارہ ڈیمی لویٹو نے اداکار میکس ایریش کے ساتھ منگنی کر لی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) ہالی وڈ گلوکارہ ڈیمی لویٹو نے اداکار میکس ایریش کے ساتھ منگنی کر لی۔ڈیمی اور میکس رواں سال مارچ سے دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے تاہم ڈیمی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں میکس کے ساتھ منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی میکس کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھیں اور انہوں نے ان کو زندگی کے نئے معنوں سے متعارف کروایا۔

(جاری ہے)

ان کی کوش قسمتی ہے کہ وہ ان کے ساتھ شادی کریں گی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی چار تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں میکس ان کو ساحل سمندر پر زمرد سے مزیّن انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/08/2020 - 14:07:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :