گلوکاربلال سعید ،اداکارہ صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او اکبر گیٹ کو نوٹس جاری

پیر 10 اگست 2020 22:37

گلوکاربلال سعید ،اداکارہ صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او اکبر گیٹ کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے پر گلوکاربلال سعید ،اداکارہ صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے کل ( بدھ) تک رپورٹ طلب کر لی ۔ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مسجد میں بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کر کے مسجد تقدس پامال کیا گیا ،مسجد کی توہین اور مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ۔مسجد کے اندر رقص اور گانا عکسبند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ استدعا ہے کہ صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف کے متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائی
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 22:37:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :