صبا قمر کی وجہ سے نوجوان افسر کا شادی سے متعلق ایک خواب ادھورا رہ گیا

مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر لاہور محمد مرتضیٰ کا نکاح منسوخ ہوگیا، سرکاری افسر نے ٹویٹر پر مکمل کہانی بیان کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 11 اگست 2020 23:16

صبا قمر کی وجہ سے نوجوان افسر کا شادی سے متعلق ایک خواب ادھورا رہ گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اگست2020ء) : صبا قمر کی وجہ سے نوجوان کا شادی سے متعلق ایک خواب ادھورا رہ گیا،مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر لاہور محمد مرتضیٰ کا نکاح منسوخ ہوگیا، سرکاری افسر نے ٹویٹر پر مکمل کہانی بیان کردی، حالیہ دنوں اداکارہ صباءقمر کی مسجد کے محراب میں بنائی گئی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی اور اداکارہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

اس معاملے پر اداکارہ کے ساتھ انٹرنیٹ صارفین نے کیا سلوک کیا، یہ معاملہ الگ رہا مگر اب ایک نوجوان سامنے آ گیا ہے جس کی شادی ہی صباءقمر کی اس ویڈیو کی وجہ سے التواءکا شکار ہو گئی اور اب یہ نوجوان سوشل میڈیا پر دہائی دیتا نظر آ رہا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس نوجوان کا نام محمد مرتضیٰ ہے جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ''میں صبا قمر کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، مگر انہوں نے اور بلال سعید نے میری زندگی میں ایک افسوس ناک اور جذباتی دھچکہ دینے والا کردار ادا کیا ہے''۔

(جاری ہے)

محمد مرتضیٰ کا ہمیشہ سے خواب تھا کہ خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کی حامل ہونے کی وجہ سے وہ اپنا نکاح وزیر خان مسجد میں کروائیں گے۔
ان کا یہ خواب تکمیل کو پہنچنے والا تھا کہ مسجد انتظامیہ نے تنازعات سے بچنے کیلئے ان کے نکاح کی تقریب کو منسوخ کردیا۔
مرتضی ٰ کیلئے یہ بہت اہم تھا، انہوں نے اپنی شادی کے تمام تر انتظامات مسجد کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کروائے تھے یہاں تک کہ ان کی دلہن کا لباس بھی مسجد کی دیواروں کے رنگ کی مناسبت سے ڈیزائن کروایا گیا تھا۔

محمد مرتضیٰ نے اپنی پوسٹ میں اندر کا غصہ نکالتے ہوئے لکھا کہ سب کچھ تیار تھا، نکاح کی تاریخ، اتوار کی صبح فجر کے بعد ہم سب وزیر خان مسجد جاتے اور سنت طریقے سے نکاح ہوتا، میری بیوی کا عروسی جوڑا تیار تھا، میرے کپڑے فائنل ہوچکے تھے، ہمارا فوٹوگرافر سب کچھ تیار کرکے بیٹھا تھا ، مہمانوں کو بلوایا جاچکا تھا اور اچانک ایک سرکاری افسر کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے سب کچھ چوپٹ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ا تنا افسردہ تھا کہ میں نے اپنا نکاح ہی منسوخ کردیا ، خاندان میں ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی گئی اور ایسا لگ رہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے اور میں فواد چوہدری ہوں، آدھی رات کو یہ طے پایا کہ نکاح نکاح ہوتا ہے مسجد میں ہو یا گھر پر اور میں نے ہتھیا ر ڈال دیئے۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 23:16:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :