میگھاجی نے لیجنڈزکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ’’گولڈن ہٹس‘‘ کے نام سے پروگرام کا آغازکردیا

پہلا پروگرام میڈم نورجہاں پر کیا ہے جسے ناظرین سراہیں گے اس میں میڈم کی زندگی اور فنی کیرئیر پر بات چیت کی گئی ہے۔میگھاجی

منگل 18 اگست 2020 12:05

میگھاجی نے لیجنڈزکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ’’گولڈن ہٹس‘‘ کے نام سے پروگرام کا آغازکردیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) معروف گلوکارہ،اداکارہ میگھاجی نے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ’’گولڈن ہٹس ‘‘ کے نام سے پروگرام کا آغاز کردیا،گذشتہ روز انہوں نے برصغیرکی نامورگلوکارہ میڈم نورجہاں پر پہلا پروگرام ریکارڈ کیا جس میں ا ن کی زندگی اور فنی کیرئیر کو موضوع بنایا گیا اس پروگرام میں انہوں نے میڈم نورجہاں کی فلم انڈسٹری کے لیئے گرانقدرخدمات کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مشہورزمانہ گانوں کو بھی شامل کیا۔

ایک ملاقات کے دوران میگھاجی نے بتایاکہ یہ پروگرام انہوں نے اپنے آفیشل یوٹیوب کے لیئے شروع کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس پروگرام میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ لیجنڈز جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں یا حیات ہیں ان کے فنی کیرئیر بارے بات چیت کی جائیگی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میگھا جی کا کہنا تھا کہ ہمارے ان لیجنڈز نے میوزک انڈسٹری ،ڈرامہ انڈسٹری اور پاکستان فلم انڈسٹری کے لیئے بے پناہ گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جن کا تذکرہ کرنا بھی ضروری ہے اور انہیں ان خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا بھی ضروری ہے۔

میگھا جی نے مذید کہاکہ ان کا پہلا پروگرام ان کے چینل پر جاری کردیا گیاہے جسے ان کے ناظرین پسند کررہے ہیں انشاء اللہ باقی پروگرامز کی ریکارڈنگز بھی شروع کی جاچکی ہے اور اس کی ہر قسط میں ایک لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 18/08/2020 - 12:05:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :