استاد امانت علی خان کی 46برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 17 ستمبر 2020 11:59

استاد امانت علی خان کی 46برسی کل منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) نامور کلاسیکل و غزل گائیک اور پٹیالہ گھرانے کے لیجنڈ استاد امانت علی خان کی 46برسی کل ( جمعہ ) کو منائی گئی ۔شام چوراسی ہوشیار پورپنجاب کے پٹیالہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ استاد امانت علی نے 1922میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ شام چوراسی ہوشیار پور میں اختر حسین خان کے ہاں جنم لیا۔

استاد امانت علی خان تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آئے اور لاہور میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اپنی شاندار خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز کرنے والے استاد امانت علی خان نے گائیکی کی تربیت اپنے والد سے حاصل کر کے ملی نغموں ، غزلوں اور کلاسیکل گیتو ں میں شہرت کی بلندیوں اور مقبولیت کی اعلی منزلوں کو چھوا ۔ انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت، دلفریب اور روح کو لبھانے والے نغمات و غزلیں گائیں، جن میں اے وطن پیارے وطن، انشا جی اٹھو، اے میرے پیارکی خوشبو، یہ آرزو تھی، موسم بدلا، یہ نہ تھی ہماری قسمت ،کب آئو گے ، ہونٹوں پہ کبھی ان کے وغیرہ اب بھی زبان زد عام ہیں۔

وقت اشاعت : 17/09/2020 - 11:59:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :