ئ*معروف شاعر،نغمہ نگاراکرم خیال متعدداردو،پنجابی فلموں کے لئے گانے لکھنے میں مصروف

اتوار 20 ستمبر 2020 19:11

ش*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) فلم انڈسٹری میں اپنے کام کے زریعے اپنا منفردمقام بنانے والے معروف شاعر،نغمہ نگاراکرم خیال کومتعددفلمسازوں نے اپنی اردواورپنجابی فلموں کے لئے گانے لکھنے کا کہا ہے ،اکرم خیال اردو،پنجابی فلمی گانے لکھنے میں مہارت رکھتے ہیں،جن کے لکھے ہوئے سینکڑوں اردواورپنجابی گانے سپرہٹ ثابت ہوچکے ہیں،ان دنوں اکرم خیال متعددنئی پنجابی اوراردوفلموں کے لئے شاہکارگانے لکھنے میں مصروف ہیں،ایک ملاقات کے دوران معروف شاعرونغمہ نگاراکرم خیال نے بتایاہے کہ نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا ہے‘پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کو حقیقی معنوں میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے دنیا بھر میں پاکستانی فنکار،شاعر،میوزیشن اپنے فن کی بدولت الگ پہچان رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/09/2020 - 19:11:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :