نئے ڈرامے ’’بھڑاس‘‘ کا ٹائٹل سانگ جاری

منگل 29 ستمبر 2020 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) نئے ڈرامہ سیریل ’’بھڑاس‘‘ کا ٹائٹل سانگ جاری کردیا گیا۔ اس ٹائٹل سانگ کو گلوکار عدنان دھول اور یشعل شاہد نے گایا جبکہ رابی احمد نے کمپوز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس گانے کو عدنان دھول نے لکھا ہے۔ ڈرامہ سیریل ’’بھڑاس‘‘ میں اداکارہ رباب رانا ، فرقان قریشی اور عمر شہزاد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/09/2020 - 11:50:03