سوشانت کیس حل ہونے کے قریب بہن کا اہم پیغام

سچائی جاننے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ہمیں سی بی آئی پر بھروسہ ہے،شویتا

جمعرات 1 اکتوبر 2020 21:52

سوشانت کیس حل ہونے کے قریب بہن کا اہم پیغام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔انسٹاگرام پر سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

شویتا نے کہا کہ ہم سچائی جاننے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ہمیں سی بی آئی پر بھروسہ ہے۔سوشانت کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے شویتا نے کہا کہ آئندہ کچھ روز بہت اہم ہیں، ہم بہت جلد اچھی خبریں سنیں گے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر امید کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔

وقت اشاعت : 01/10/2020 - 21:52:46