گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کیلئے سابق شوہر کے لاف گارڈین عدالت سے رجوع کر لیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 16:20

گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کیلئے سابق شوہر کے لاف گارڈین عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لئے سابق شوہر کے خلاف گارڈین عدالت سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

گارڈین عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں صنم ماروی نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر نے بچوں کو غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے، چھ ماہ سے بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی، بچوں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی جبکہ قانون کے مطابق کمسن بچوں کی پرورش ماں کا حق ہے۔

درخواست گزار صنم ماروی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق شوہر بیروزگار ہے اور وہ بچوں کی بہتر پرورش نہیں کر سکتا، خدشہ ہے کہ سابق شوہر بچوں پر تشدد کرتا ہے، لہذا عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ گھریلو تنازعہ کے بعد صنم ماروی نے جنوری 2020 میں شوہر حامد علی سے خلع لے لیا تھا۔
وقت اشاعت : 10/10/2020 - 16:20:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :