مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتا ہوں‘ احسن خان

صرف پراجیکٹ سائن کرنے کاقائل نہیں ،ہمیشہ اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیکر فیصلہ کیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 10:30

مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتا ہوں‘ احسن خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء)نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکا ہوں لیکن اس کے باوجود سیکھنے کی جستجو میں رہتاہوں ۔

(جاری ہے)

جب بھی سینئرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو انہیں بھرپور عزت دینے کے ساتھ ان سے سیکھنے کی کوشش کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پراجیکٹ سائن کرنے کی قائل نہیں بلکہ جو بھی پیشکش ہوتی ہے اس میں اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتاہوں اسی لئے ابھی تک میرے کیرئیر میں غلط فیصلوں کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔

وقت اشاعت : 21/10/2020 - 10:30:04

Rlated Stars :