مسلمان خاتون نازیہ نسیم کے بی سی سیزن 12 کی پہلی کروڑ پتی بن گئیں

میری والدہ کا خواب تھا کہ میں اس شو میں آوں، وہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی پرستار ہیں،بھارتی خاتون

ہفتہ 14 نومبر 2020 13:11

مسلمان خاتون نازیہ نسیم کے بی سی سیزن 12 کی پہلی کروڑ پتی بن گئیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) بھارتی ٹیلی ویژن پر دکھایا جانے والا پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے بارہویں سیزن نے اس وقت تاریخ رقم کی جب مشرقی بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے صدر مقام رانچی سے تعلق رکھنے والی نازیہ نسیم سیزن کی پہلی کروڑ پتی بنیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نازیہ نسیم جو اس وقت دہلی میں رہائش پذیر ہیں اور یہیں وہ کام بھی کرتی ہیں نے اس کھیل میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ایک کروڑ روپے جیتے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ویب پورٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نازیہ نسیم نے کہا کہ انکی اس کامیابی کا کریڈٹ ان کے والدین کو جاتا ہے۔ نازیہ نے انٹرویو کے دوران اس انعامی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبہ بھی بتایا۔ انکا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر ان کے گھر میں عید کی طرح خوشیاں منائی جارہی ہیں، اور وہ بھی رانچی اپنے خاندان کے پاس جارہی ہیں۔انھیں خاندان بھر کے لوگوں کے فون آرہے ہیں اور وہ سب خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔اور مجھے یہ سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ دہلی میں 16 سال سے مقیم نازیہ نے کہا کہ یہ ان کی والدہ کا خواب تھا کہ میں اس شو میں آوں، وہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی پرستار ہیں۔
وقت اشاعت : 14/11/2020 - 13:11:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :