ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کی فلم’ ’ریڈنوٹس‘ ‘کی شوٹنگ جاری

معروف ہالی ووڈ ڈوین جانسن نے نہ چاہتے ہوئے بھی فلم کے ڈائریکٹر کو پریشانی میں ڈال دیا کورونا وائرس کی پابندیوں اور لاک ڈائون کی وجہ سے اب فلم 2021 میں ریلیز کی جائے گی

پیر 16 نومبر 2020 12:25

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کی فلم’ ’ریڈنوٹس‘ ‘کی شوٹنگ جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) مشہور امریکی ریسلر(دی راک) اور معروف ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن نے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی فلم کے ڈائریکٹر کو پریشانی میں ڈال دیا۔ان دنوں ڈوین جانسن کی فلم’ ’ریڈنوٹس‘ ‘کی شوٹنگ جاری ہے۔ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران ڈوین جانسن کو اسپورٹس کار میں بیٹھ کر ایکشن سین ریکارڈ کرانا تھا۔

فلم کے ایکشن سین کے لئے دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کا انتخاب کیا گیا تھا۔ چوڑے کندھوں اور پیٹھ ہونے کی وجہ سے شوٹنگ کے دوران ڈوین جانسن گاڑی میں داخل نہ ہوسکے جس کی وجہ سے سیٹ پر موجود ڈائریکٹر سمیت دیگر ارکان حیران اور پریشان ہوگئے۔ابتدا میں فلم کے ڈائریکٹر کو لگا کہ ڈوین جانسن مذاق کر رہے ہیں لیکن کچھ دیر بعد انہیں اور سب کو احساس ہوگیا کہ واقعی ڈوین جانسن کی باڈی بلڈروں والی جسامت کی وجہ سے وہ گاڑی میں داخل نہیں ہو پارہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سین کی شوٹ کے لئے مختلف طریقوں کو اپنایا گیا۔ڈوین جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم کے سیٹ پر پیش ا?نے والے اس واقعے کی تصویر بھی شیئر کی اور انہوں نے اس دوران جو ڈائریکٹر کے ساتھ گفتگو ہوئی وہ بھی لکھی۔ڈوین جانسن کی اس پوسٹ پر فلم کے ڈائریکٹر نے بھی لکھا کہ ڈوین جانسن بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے ان لمحات کو پسندیدہ قرار دیا۔ڈوین جانسن کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم کو اسی سال نومبر میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی پابندیوں اور لاک ڈائون کی وجہ سے اب فلم 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/11/2020 - 12:25:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :