معروف فنکارہ عائشہ عمر کا گارڈن ایسٹ کراچی میں TCFاسکول کا دورہ

بدھ 25 نومبر 2020 12:50

معروف فنکارہ عائشہ عمر کا گارڈن ایسٹ کراچی میں TCFاسکول کا دورہ
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان کی معروف فنکارہ اور TCF گڈ ول ایمبیسڈرعائشہ عمر نے پیر کے روز گارڈن ایسٹ کراچی میں TCF اسکول کا دورہ کیاجہاں انہوں نے TCFکے طلبہ اور اسٹاف سے ملاقات کی اور کیمپس کا دورہ کیا۔ اس طرح ان کو پاکستان میںکم مراعات یافتہ طبقے کو تعلیم کی فراہمی کے لئے TCF کے کام کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل ہوئیں۔

اس موقع پر عائشہ طلبہ کے ساتھ گھل مل گئیں جو ان کو اپنے درمیان پاکر بے انتہاخوش نظر آرہے تھے۔ انہوں نے بچوں سے ان کے خوابوں ، امیدوں اور آگے بڑھنے کے جذبے کے بارے میں بات چیت کی اور ان کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے سخت محنت کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ عائشہ نے اسکول اسٹاف کے ساتھ بھی گفت و شنید میں حصہ لیا اور خاص طور پر وبا کے دوران میں بچوں کیلئے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

TCFاس حقیقت کی بھرپور حمایت کرتا ہے کہ حقیقی طور پر آگاہ اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ایک ترقی یافتہ ریاست کی بنیاد ہے اور اس کے شہریوں میں وقت کے بدلنے کے ساتھ خود کو ڈھالنے اورآگے بڑھنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ یہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو 1995 میں ایسے شہریوں کے ایک گروپ نے قائم کیا جوتعلیم کے ذریعہ ایک مثبت سماجی تبدیلی لانا چاہتے تھے اور آج 25سال بعد اب TCF پاکستان میں کم مراعات یافتہ افراد کیلئے تعلیم کے میدان میں صف اوّل کا ادارہ مانا جاتاہے جس نے پاکستان بھر میں قائم,652 اسکولوں میں 266,000طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کررہا ہے۔

TCFماڈل پاکستان کے شہری مضافاتی بستیوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کیلئے خصوصی مقصد سے بنائے گئے اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔۔ ادارہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ داخل ہونے والے طلبہ کی مجموعی تعدادمیںتقریباًً 50%لڑکیا ں ہوں۔ملک میں تعلیم کے فروغ ، اسکولوں میں داخلوںمیں اضافہ اور معیار ی تعلیم کی فراہمی کیلئے TCFنے پورے پاکستان میں سرکاری اسکولوں کو گود لینے کاسلسلہ بھی شروع کیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 12:50:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :